site
stats
اہم ترین

ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور:پی آئی اے کی مسقط سے لاہورآنے والی پرواز کی ونڈ سکرین چٹخ گئی، جس کے بعد طیارے نے لاہورائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل “اے 320 ائیر بس” لیز پر لی گئی تاہم طیارے کی کنڈیشن اچھی نہیں، اس لئے اس کی ونڈ سکرین دوران پرواز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور چٹخ گئی، طیارے کو ہنگامی طور پر ائیرپورٹ اتارا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز کی سکرین کسی چیز کے ٹکرانے سے نہیں ٹوٹی، لیز پر لیا گیا جہاز پرانا ہونے کی وجہ سے اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top