اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ونڈوز ایکس پی کے صارفین ہوشیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ 8 اپریل 2014ء کو ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ باضابطہ طور پر ختم کردی تھی، اب مائیکروسافٹ کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم کی کوئی اپ ڈیٹس یا سیکیورٹی پیج فراہم نہیں کئے جارہے ہیں، کمپنی نے ان صارفین کو جو ابھی تک ونڈوز ایکس پی استعمال کررہے ہیں، متنبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ونڈوز کے کسی نئے ورژن پر منتقل ہوجائیں ورنہ ہیکرز سافٹ ویئر کی کسی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ نے گزشتہ ماہ ونڈوز ایکس پی کا آخری اپڈیٹ جاری کیا تھا تاہم اس کے باوجود اب بھی لوگوں کی کثیر تعداد ونڈوز ایکس پی کے استعمال پر بضد دکھائی دیتی ہے اور بڑی بڑی کمپنیاں اور مالیاتی ادارے ابھی تک 13 سال پرانے آپریٹنگ سسٹم سے چمٹے بیٹھے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ونڈوز ایکس پی کا استعمال کنندگان کسی بھی وقت ہیکرز کے لئے ترنوالہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے ایسے لوگ جو ونڈوز ایکس پی ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ آن لائن رقوم کی ادائیگی اور ایسے اکاﺅنٹس کے استعمال میں احتیاط برتیں اور حتیٰ الامکان نازک ڈیٹا کے لئے ونڈوز ایکس پی کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ہیکرز کو اولین کوشش یہی ہوگی کہ کسی طرح وہ آپ کے پیسے ہتھیالیں۔

- Advertisement -

ہیکرز کے خطرے کے علاوہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ دیگر سافٹ ویئر بنانے والی کمپنیاں بھی جلد ایکس پی کے لئے سافٹ ویئر بنانا بند کردیں گی یعنی اگر آپ کوئی اینٹی وائرس یا فائر وال استعمال کررہے ہیں تو اس کا نیا ورژن آپ کے آپریٹنگ سسٹم کے لئے دستیاب نہیں ہوگا۔ اگر آپ سیکیورٹی کے حوالے سے تھوڑے محتاط ہیں تو آپ کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ کسی ایسے بینک یا مالیاتی ادارے میں اکاﺅنٹ نہ کھلوائیں جو اب بھی ونڈوز ایکس پی ہی استعمال کررہے ہیں۔

اسی طرح صارفین ہوٹلوں یا شاپنگ مالز میں اپنے کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے سے بھی کترائیں، جہاں پرانی ونڈوز کا استعمال کیا جارہا ہو۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ ونڈوز ایکس پی سے منتقل ہوکر ونڈوز 8,7 یا 8.1 پر ہی جائیں بلکہ صارف اس کی بجائے اوبنٹو، لینکس منٹ یا اور بہت سے مفت آپریٹنگ سسٹم استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ بات بھی آپ جانتے ہی ہوں گے کہ لینکس صارفین کے لئے ونڈوز کے مقابلے میں ہیکنگ کے خطرات بھی بہت کم ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں