سینٹ لوشیا: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں دو سو چھیانوے رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
سینٹ لوشیا میں میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہوگیا، ویسٹ انڈیز نے دو سو انہتر رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لئے چار سو نواسی رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے ڈالا۔
چندرپال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست ایک سو ایک رنزاسکور کئے، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹسمین ناکام ہوگئے۔
سلیمان بین نے پانچ وکٹیں لے کرمہمان بیٹنگ لائن کی کمر توڑ ڈالی اورسیریزدو صفرسے جیت لی ہے۔