پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوایک سو پچاس رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی عبرتناک شکست،صرف ایک سو پچاس رنز پر شاہینوں کو پویلین کے باہر بھیج دیا، کالی آندھی نےکرائسٹ چرچ میں شاہینوں کو  بالنگ،فیلڈنگ، بیٹنگ میں ناکام ثابت کردیا،کچھ بھی نہ چل سکا۔

تین سو گیارہ رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم  صرف ایک سو ساٹھ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد ایک اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سات بنا کر کریز سے چلتے بنے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹٰیم کی ورلڈ کپ میں بھیانک کارگردگی نے شائقین کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفامنس نے بتادیا کہ پاکستانی ٹیم آخری سانسیں لے رہی ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی ٹیم بھول گئی یہ کرکٹ کی عالمی جنگ تھی۔ بہترین کے بجائے اپنے گروپ میں بدترین کارگردگی دکھا کر سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔

بیٹنگ ہو فلیڈنگ یا بولنگ ہر شعبے میں  پاکستانی ٹیم کا شرمناک حال رہا۔ سیلفی لینے کے ماہر شاہین جب کرائسٹ چرچ کے میدان میں آئے تو ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔

فیلڈرز کی کمال کی فیلڈنگ نے پہاڑ جیسا اسکور بنانے میں ویسٹ انڈیز کی مدد کی تو اوپنرز سمیت تمام بیٹسمین ویسٹ ایڈیز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

ادھر بابا چیئرمین شہریار خان کہتے نظر آئے کہ بھارت سے ہار گئے تو کیا ہوا پورا ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے۔ کیا اب ابھی کچھ کرنا باقی رہ گیا ہے؟

کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے بتادیا پاکستانی ٹیم آخری سانسیں لے رہی ہے۔ قومی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے لئے عالمی کپ بھیانک خواب بنا دیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایک آپریشن کلین اپ قومی ٹیم کے اندر بھی ہونا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں