site
stats
انٹرٹینمںٹ

وینس فلم فیسٹیول کا آغاز، فلمی ستاروں کی کہکشاں سج گئی

وینس : وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، گولڈن لائن ایوارڈ کیلئے بیس فلموں میں مقابلہ ہوگا، میلے میں فلمی ستاروں کی کہکشاں سج گئی۔

دنیا کے سب سے قدیم وینس فلم فیسٹویل کا آغاز ہوگیا، جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہدایت کار، فلم ساز اور فنکار وینس پہنچ گئے۔ فلمی میلے کا آغاز میکسيکو کے ڈائریکٹر کی فلم برڈ مین سے ہوا۔

میلے میں پچپن فلمیں دکھائی جائیں گی جب کہ اعلیٰ گولڈن لائن ایوارڈ کیلئے بیس فلموں میں مقابلہ ہوگا، جس میں گڈ کل اور دی کٹ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں ،یہ میلہ چھ ستمبر تک جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top