کراچی : سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ دم گھٹنے سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس دیکھتے ہی دیکھتے شدت پکڑلی۔
آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کا چوکیدار دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جو آتشزدگی کے وقت اپنے کمرے میں سو رہاتھا۔ فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔تاہم اب فیکٹری لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ کی شدت میں کمی کی بجائے تیزی آرہی ہے۔تاہم اب تک آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔