فیصل واوڈا کے قریبی تاجر دوست بازیاب Faisal Vadwa Close
The news is by your side.

Advertisement

فیصل واوڈا کے قریبی تاجر دوست بازیاب

کراچی: سی پی ایل سی کی کارروائی فیصل واوڈا کے قریبی دوست اور تاجر کو بازیاب کروالیا، پولیس کے مطابق ارشد نامی تاجر کو کراچی سے اغوا کر کے بلوچستان منتقل کیا جاچکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق احسن ارشد نامی تاجر کو گزشتہ روز ڈیفنس سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، مغوی کے تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا سے قریبی تعلقات بھی ہیں۔

فیصل واوڈا کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے سی پی ایل سی میں مقدمہ درج کروایا اور سی پی ایل سی نے اُن کی مدد سے تاجر کو بازیاب کروایا، پولیس کے مطابق بازیاب شخص کو بلوچستان کے علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔

بازیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے سی پی ایل سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’احسن زخمی ہیں انہیں طبی امداد کی سخت ضرورت ہے مگر پولیس قانونی چارہ جوئی کے چکر میں اسپتال لے جانے نہیں دے رہی‘‘۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانونی تقاضے بعد میں پورے کیے جائیں پہلے ارشد کو طبی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ خوبروصحت ہوسکے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں