کراچی: جدید دور میں بوڑھے کسان نے انتہائی مہارت کے ساتھ لیموں کی چھاٹی کر کے سب کو حیران کردیا۔
جدید سائنسی میں ہر چیز کا حساب کتاب کرنے کے لیے مشینیں موجود ہیں تاہم دنیا میں کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں ٹیکنالوجی ابھی تک نہیں پہنچ سکی یاپھر غربت کی وجہ سے وہاں کے لوگ نئی ایجادات سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے۔
کاشت کاری کرنے والے کسان اپنی فصل سے اچھی آمد حاصل کرنے کے لیے (پھل،سبزی) کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، سب سے اچھی ، درمیانی اور نچلی چیزوں کو علیحدہ علیحدہ داموں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔
عام طور پر کسان افرادی قوت سے بچنے کے لیے کاشت کاری اور فصل کی چھاٹی کے دوران مشینوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام اور منافع کمایا جاسکے۔
دنیا میں کچھ کسان ایسے بھی ہیں جو معاشی تنگ دستی کا شکار ہیں اور وہ یہ جدید مشینیں نہیں خرید پاتے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیموں کی چھاٹی کے لیے کسان نے کتنی مہارت کا کام کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالٹی میں لیموں موجود ہیں اور ایک تختے پر کچھ ڈنڈے جن کے نیچے تین برتن ہیں، کسان بالٹی سے لیموں اٹھا کر ان ڈنڈوں پر رکھتا ہے اور پھر وہ سائز کے حساب سے متعلقہ برتن میں گر جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو لوگوں نے بہت سراہا اور کسان کی ذہانت کو بھی داد دی۔
ویڈیو دیکھیں
Grading of Lemons,
Indian Farmer does it without using any machinery pic.twitter.com/Rq76kxhxzr
— Gangadhar (@apthamitra) October 13, 2017