The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی: پی سی ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

راولپنڈی: پی سی ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیواداروں نے ہوٹل میں پھنسے غیرملکیوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا، آگ سے اکاؤنٹ آفس کا ریکارڈ جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رات کے پہلے پہر مال روڈ پر واقع پر آرائش پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں اچانک آگ نے ایک ہنگامہ خیز صورتحال پیدا کر دی ،ہوٹل میں آتشزدگی کےباعث متعدد افراد ہوٹل میں پھنس گئے، جنہیں ریسیکو کرانے کے لئے سرتوڑ کوششیں شروع کر دیں۔

آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، سیکورٹی انچارج نے ریسکیو ادارے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اداروں نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسکائی لفٹ کے ذریعے ہوٹل میں پھنسے غیرملکی باشندوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

سیکورٹی انچارج آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ آفس کا تمام ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا۔

ریسکیواداروں نے پی سی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں