The news is by your side.

Advertisement

بھارت کا 12 پاکستانیوں‌ کو رہا کرنے سے انکار

نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے بعد بھارت نے 12 کے قریب پاکستانیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔


یہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر


تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت نے سزائے موت دے دی ہے۔

اعلان کے رد عمل پر بھارت نے روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر جوابی وار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بارہ کے قریب پاکستانی باشندوں کو رہا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بارہ کے قریب یہ پاکستانی کئی برس سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں جنیں دو روز بعد پاکستانی واپس بھیجا جانا تھا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو ملک میں جاسوسی کرنے ‘ قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں آج پیر کو سزائے موت سنا دی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی، مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا۔

کلبھوش یادو کو سزائے موت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایک 1923 کے سیکشن 3 کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں