کراچی : شہر قائد میں آج مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں آ ٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بے قابو بس کی ٹکر سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اورسات افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی بس لیاقت آباد پل کے قریب مبینہ طور پر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے گاڑی باعث بے قابو فٹ پاتھ پر کھڑی گاڑیوں اور پتھاروں پر چڑھ گئی۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص نے موقع پر دم توڑ دیا، جبکہ آٹھ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں خواتین سمیت مزید تین افراد نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی اور ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ بلدیہ خیبرچوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
کھوکھرا پار ٹریفک حادثے ایک شخص جاں بحق جبکہ پرانی سبزی منڈی کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔