منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

ٹرین حادثہ، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ گوجرانوالہ کینٹ میں ادا کردی گئی، آرمی چیف سمیت دیگر عسکری حکام شریک تھے۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون اور ان کے اہلخانہ سمیت دیگر فوجی جوانوں کی نماز جنازہ گوجرانولہ کینٹ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی  چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر گوجرانوالہ سمیت دیگر عسکری حکام اور فوجی جوانوں نے شریک تھے۔

نمازِ جنازہ کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ گوجرانولہ کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

دوسری جانب گوجرانوالہ ریل حادثہ میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون ان کی اہلیہ اور دوبچے بھی شہید ہو گئے، شہید لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون سمیت چار شہداء کی نماز جنازہ آج ایف ایف گراؤنڈ ایبٹ آباد میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون شہید نے انیس سواٹھانوے میں پنجاب رجمنٹ سے کمیشن حا صل کیا، شہید نے سوگوران میں تین بھائی اور ایک بہن چھوڑی ہے، شہید کے دو بھائی میجرعادل، میجر عمران بری فوج جبکہ اسکواڈن لیڈر عدنان پاک فضائیہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

شہید کے والد کرنل صابر جدون بھی پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، شہادت کی خبر کے بعد اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی، شہداء کاجسدخاکی صبح گوجرانوالہ سےایبٹ آباد پہنچے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں