site
stats
انفوٹینمنٹ

ٹیبل ٹینس کھیلتے روبوٹ، ناچتا گاتا ڈائنوسار

جاپان : ٹیبل ٹینس کھیلتا روبوٹ اور ڈانس کر تا ہوا ڈائنوسار جاپان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جاپان کے شہر شیبا میں جدید ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش لگی ہے، رقص کرتا ڈائنوسار اور دیگر ربوٹک اشیاء لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے بنے ان روبوٹس کے ساتھ آپ گھنٹوں ٹیبل ٹینس کھیل سکتے ہیں، نمائش میں مس ہیں جو بڑی نزاکت سے بات چیت کرتی ہیں، ہر طرح کی گفتگو کیلئے ایک خوبصورت مشینی نسخہ ہے۔

  ناچتا گاتا ڈائنوسار جو حسیناؤن کے سنگ سُروں پرجھوم رہا ہے، یہ سب مشینی کمالات ہیں، جو شائقین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top