site
stats
کھیل

ٹیم مینجمنٹ اور ہم سب محمد عامر کے ساتھ ہیں، وہاب ریاض

لندن : فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی محمد عامر کو چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتے ہیں۔

محمد عامر کی مخالفت کرنے والوں کو وہاب ریاض نے کرارا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور ہم سب محمد عامر کے ساتھ ہیں، پانچ سالوں میں عامر نے اپنی غلطی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ اب تنہا نہیں ہے۔

فاسٹ بالر محمد وہاب ریاض نے کہا کہ عامر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں، ان کا رویہ عامر سے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر کے ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ جڑنے جارہا ہے، ایسے موقع پر سب کو عامر کا ساتھ دینا چاہیے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم کی تمام توجہ دورہ انگلینڈ پر مرکوز ہے، عامر اپنی پرفارمنس سے سب کو جواب دینے کے لئے تیار ہیں، امید ہے ایسا ہی ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top