جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پارٹی رہنما،اراکین اسمبلی متنازعہ بیان بازی سے پرہیز کریں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں، وزراءاور اراکین اسمبلی کو متنازعہ بیان بازی سے روک دیا ہے۔

ملک میں دھرنوں اور بیانات کی گھن گرج سے ملک کی سیاسی فضا گرم ہونے لگی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو نے سیاسی گرما گرمی کی فضا کو نارمل رکھنے کے لیے اپنی پارٹی کے رہنماوں ، وزراءاور اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ متنازع بیان بازی فوری طور پر روک دیں ،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے تمام اراکین اسمبلی اور وزراء اپنی توجہ صوبہ میں سیلاب کی صورتحال پر دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین سیلاب کی بحالی پر رکھیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے یہ وقت سیاست کرنے ،دھرنوں اور جلسوں کا نہیں بلکہ مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے کا ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے سکھر پہنچے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ انہوں نے سکھر بیراج کا معائنہ کیا انہیں سیلاب سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،بلاول بھٹو زرداری کے آمد پر سکھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پی پی چیئر مین سکھر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں