منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

پالی کیلے: پاکستانی ٹیم 215 رنزبنا کرآل آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پالی کیلے: سری لنکا کی جانب سے فائنل ٹیسٹ میں 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم کل 215 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم نے گزشتہ رات کے کھیل تک 209 رنز بنائے تھے جن میں آج سرفراز احمد چھ رنزکا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوسکے،سرفراز نے مجموعی طور پر 78 رنز اسکور کئے اورناٹ آؤت رہے۔

سری لنکا کے تھارندوکوشال نے عمران خان کو صفر پر پویلین واپس بھیج کرمہمان ٹیم کی اننگ کا اختتام کیا اور63 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

سیریز میں دونوں ممالک ایک ایک ٹیسٹ میچ جیتے ہوئے ہیں ، گال میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ کولمبو میں ہونے والادوسرا ٹیسٹ سری لنکا نے جیتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں