site
stats
کھیل

پاکستانی بچہ ای اسپورٹس کی دنیا کا سپر اسٹار بن گیا

کراچی: ای اسپورٹس کی دنیا کو مل گیا ایک نیا سپر اسٹار۔ جی ہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 سال کے ُسمیل حسن سید نے پاکستان کے لئے چین میں منعقدہونے والی ایشین چیمپیئن شپ میں اہم کردار ادا کرکے ای اسپورٹس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  15 سالہ سمیل نے اپنی ٹیم ’ایول جینئس‘ (ای جی) کوچینی ٹیم سے ڈیفنس آف دی اینشینٹ 2 (ڈوٹا 2) مقابلے کے دوران اس وقت مشکل حالات سے نکالا جب ٹیم تقریباً شکست سے دوچارہونےوالی تھی۔

سمیل کی عمر 15 سال ہے اوروہ گزشتہ سال ہی امریکہ منتقل ہوئے تھے اور کھیل میں اپنی مہارت کی بنا پرشمالی امریکہ میں پہلے ہی   تہلکہ مچاچکے ہیں اوروہیں انہیں ای اسپورٹس کی دنیا کی بڑی ٹیموں میں شمارکی جانے والی ٹیم نے منتخب کرلیا تھا۔

ای جی کے کپتان کا کہنا ہے کہ سمیل کو ٹیم میں لینا ایک بڑا رسک تھا کیونکہ انہوں نے پہلے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں کھیلا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی رسک لینا ہمارے کام آیا اور شنگھائی میں ہونے والی ڈوٹا ایشین چیمپیئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے جس کی انعامی رقم 1.2 ملین امریکی ڈالر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top