ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستانی خاتون بھارت میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والی پاکستانی خاتون اہل ِخانہ سے بچھڑ کرمصیبت کا شکارہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھر میں ریلوے حکام نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ،سمجھوتہ ایکسپریس میں کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے پاسپورٹ مانگا لیکن خاتون متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس پر 27سالہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔ خاتون کی شناخت چاند خان کے نام سے ظاہر کی گئی جو کراچی کی رہائشی ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

خاتون چندابی بی جس کا نام بھارتی اخبار نے چاند خان بتایا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماموں کے ساتھ درگاہ پرحاضری دینے کے لئے آٗئی ہے اور اپنے ماموں سے بچھڑگئی ہے اوراس کے تمام ترسفری دستاویزات ماموں کے پاس ہیں جو کہ بچھڑ گئے ہیں۔

خاتون نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کے ماموں نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے تمام نامورفلمیں ستاروں سے ملوائیں گے۔

خاتون نے یہ بھی کہاکہ ’’ یاتو آپ مجھے ان سے ملوادیں، یا پاکستان واپس بھیج دیں نہیں تو گولی ماردیں یہیں تین باتیں ہوسکتی ہیں۔

جالندھر پولیس خاتون کی اصل شناخت کا تاحال تعین نہیں کرسکی ، وہ کراچی کی محسوس ہوتی ہے تاہم خاتون کاکہناتھاکہ وہ لاہورسے ٹرین میں سوار ہوئی۔

یہاں یہ امرقابل غور ہے کہ عمومی طورپرسمجھوتہ ایکسپریس جالندھر میں نہیں رکتی تاہم ریلوے پولیس نے حکم دیاکہ ٹرین کو روکا جائے اورخاتون کو پوچھ گچھ کیلئے لے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں