پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم “ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں