ڈھاکہ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنیادیں ہل گئیں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی اب ناکامیوں کے ازالے کا وقت آگیا، ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں زخمی شاہینوں کیلئے جیت حاصل کرنے کا آخری موقع ہیں، ٹور کا آخری میچ اور تیسری پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد بنگال ٹائیگرز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بھی تاریخ بنانے کے لئے پُرعزم ہیں، میچ ڈرا ہوا تب بھی گرین شرٹس خالی ہاتھ وطن لوٹیں گے۔۔
ٹور میں ہونے والی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے ڈھاکا کے سخت موسم میں سخت ٹریننگ کی، فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
کوچز اور مینجمنٹ نے ٹیم کی گاڑی کو جیت کے ٹریک پر لانے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نوبجے شروع ہوگا۔