site
stats
کھیل

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، تیسرا ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

عیدالفطر کے پیشِ نظر قومی ٹیم کوتیاری کا زیادہ موقع تو نہ ملا، اس کے باوجود قومی ٹیم نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد ہلکی پھلکی پریکٹس کی، معمولی نوعیت کے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی، بولنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے پلیئرز سے خصوصی مشقیں کرائی گئی۔

پروفیسر کی معطلی بھی پاکستان کیلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں، بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد حفیظ بطور بیٹسمین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سری لنکا نے دوسرا میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی، سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر نے قومی ٹیم کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top