site
stats
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے پینتیس پنکچر کے بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد پینتیس پنچر ‘ کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پینتیس پنچر لگانے والی بات پر شور تو خوب مچایا لیکن بات کی تصدیق نہ کی، جس کی وجہ سے تحریکِ انصاف کو ایک بار پھر یوٹرن لینا پڑا، عارف علوی نے پینتیس پنکچر کے بیان پر معذرت کرلی ہے۔

عارف علوی نے ٹوئٹ کہا کہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی، تحریکِ انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا، جس پر معافی مانگتے ہیں۔

 

دوسری جانب نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر عارف علوی کی جانب سے معافی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے۔

 

عارف علوی کے ٹویٹ نے پارٹی میں ہل چل مچادی، جس پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے ناراضگی ظاہر کی، جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنچر لگائے ہیں اور پارٹی کسی سے معافی نہیں مانگے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی پینتیس پنکچر کو سیاسی بیان قرار دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top