پاکستان سمیت دنیا بھرفالج سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھرفالج سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرفالج سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس جان لیوا بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنے کیلئے مختلف تقریبات اور سمینارکا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں معذور افراد میں سب سے زیادہ تعداد فالج سے متاثرہ افراد کی ہے، شریانوں میں خون کا لوتھڑا جم جانے سے جب خون کا دباؤ بڑھتا ہے تو مریض پر فالج کا حملہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر دس سیکنڈ میں ایک فرد اس مرض کا شکار ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق عورتوں کو فالج ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

اس بیماری کی بڑی وجوہات میں ہائی بلڈ پریشر، مرغن خوراک، سگریٹ نوشی اور تمباکو سے تیارکردہ مواد خصوصاً گٹکا شامل ہے۔ جسمانی مشقت نہ کرنے والے لوگ جب ورزش نہیں کرتے تو یہ فالج کیلئے آسان ہدف ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خوراک میں نمک کم، سگریٹ نوشی ترک اور ورزس کرکے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں