The news is by your side.

Advertisement

پاکستان مرد اور عورت کے حقوق میں عدم مساوات کا شکار

اسلام آباد: دنیا میں جنسی مساوات پر ورلڈ اکنامک فارم کی نے جائزہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

خواتین اور مرد برابرہیں، پاکستانی معاشرے میں  کئی ایسے سوال اٹھتے ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں حقوق ملتے ہیں، پاکستان کی اٹھارہ کروڑ کی آبادی میں نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہر شعبے میں پاکستان خواتین کا کردارکتنا ہے، یہی جاننے کے لئے ورلڈ اکنامک فورم میں سروے ہوا ۔

تحقیق کے مطابق جنسی مساوات میں پاکستان ایک سو بیالیس ممالک میں ایک سو اکتالیس نمبر پر ہے یعنی آخری دوسرے نمبر پر ہے، جنسی مساوات میں پڑوسی ملک بھارت کا ایک سو چودہواں نمبر ہے۔

مختلف شعبوں کے لحاظ سے پاکستان عالمی درجہ بندی میں معیشت ا ور مواقع میں ایک سو اکتالیسویں نمبر پر ہے، تعلیم کے شعبے میں خواتین کو کچھ حد تک آزادی ہے اور اسی لئے تعلیم میں ایک سو بتیس نمبر پرہے جبکہ صحت کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو ضروری سمجھتے ہوئےعالمی درجہ بندی کے شعبہ صحت میں پاکستان کا ایک سو انیسواں نمبر ہے۔

حیرت انگیز طور پر سیاست کے شعبے میں پاکستان کا نمبر پچاسی ہے، اس درجہ بندی کے مطابق آئس لینڈ پہلے نمبر پر، یمن آخری اور پاکستان ایک سو اکتالیس نمبر پرہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں