site
stats
کھیل

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا نقصان دہ ہے، وقار یونس

لاہور: پاکستانی کوچ وقار یونس نے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونانقصان دہ ہے, ہمیں ملک میں بین الاقوامی ٹیموں کولانا ہوگا۔

ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کھیل کا معیاردوسری ٹیموں سے کافی نیچے تھا، کھلاڑی اپنی کنڈیشیز میں تو اچھا کھیلتے ہیں لیکن باہر کی کنڈیشنز میں مشکلات ہوتی ہیں، کرکٹ بہت بدل چکی ہے ،گیم میں تیزی آگئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں زور دار شاٹس لگانے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہتری لانے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی، کرکٹ کے ساتھ ہمیں بھی بدلنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top