جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے، باکسرعامرخان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لیجنڈ باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے، باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے ، پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے جلد فنڈ ریزنگ شروع کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کنگ خان نے نوجوانوں کو باکسنگ کے گر بھی سکھائے۔

تفصیلات کے مطابق کنگ خان اسٹینگ چیلنج کے سلسلے میں رنگ میں اترے تو شائقین ان کا شاندار استقبال کیا ، لیجنڈ باکسر نے نوجوانوں کو باکسنگ کے بنیادی گر سکھائے اور کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے۔

عامر خان نے کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں آزادی سے گھومتا پھرتا ہوں عالمی کر کٹ واپس آنی چاہیے، دنیا کے بڑے بڑے باکسر کو دھول چٹوانے والے کنگ خان کا مقابلہ کرنے کے لئے صنف نازک بھی رنگ میں اتریں ۔

مسز خان نے کہاکہ پاکستان سے انکی وابستگی فطری ہے عامر کو اپنے لوگوں کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔

کنگ خان نے کہاکہ باکسنگ کے فروغ کے لیے کوچنگ اور سہولیات کی ضرورت ہے جلد باکسنگ کے فروغ کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کر ونگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں