اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشل

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے ، ایک سو پچھتر ممالک کی فہرست میں پاکستان ایک سو چھبیس ویں نمبر پر آگیا۔

کہتے ہیں کرپشن ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتی ہے اور اس کو قابو کرنے کیلئے دنیا بھر کے مختلف ممالک نئے نئے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔پھر بھی یہ بلا قابو ہونے میں ہی نہیں آتی ۔

دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل نے دوہزار چودہ کیلئے فہرست جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق اقتدار کا غلط استعمال ، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کر رہے ہیں ۔

- Advertisement -

انڈیکس کے مطابق پاکستان انتیس پوائنٹس کے ساتھ ایک سو چھبیس ویں مقام پر ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت پچیاسویں پوزیشن پر ہے۔جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب بتائی گئی ہے۔جو فہرست میں ایک سو بہتر ویں مقام پر ہے ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پہلے نمبر پر ڈنمارک جبکہ نیوزی لینڈ اور فن لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، اس فہرست میں صومالیہ اور شمالی کوریا آخری نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں