نیویارک: دنیا بھرکی نسبت پاکستان میں پولیو کیسز میں چودہ گنا زیادہ ہوگئے ہیں، تین سال میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر مشیل تھائرین نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پولیو وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسزچودہ گنا زیادہ ہیں، پاکستان میں رواں سال پولیو متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو پچہتر ہوچکی ہے۔
رواں سال دنیا بھرمیں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دوسو چار ہے، حکام نے تاریخ میں پہلی بار پولیو مریضوں کی تعداد دوسو سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ملک بھرمیں انسدادپولیو مہم کے باوجود وائرس کسی طور قابو میں نہیں آرہا، گزشتہ ماہ لئے گئے نمونوں کے مطابق ملک کے چھ چار بڑے شہرکراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
بھرپور آگاہی مہم کے باوجود والدین اب بھی پولیو ویکسین پلانے سے کتراتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے بعد سات سو کیسز رپورٹ کیے گئے، پنجاب میں چار سو چار کیسز، سندھ میں تین سو چھیاسی فاٹا میں دوسو انہتر اور بلوچستان میں پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کے بعد دوسواکیاون کیسز پولیو ویکسینشن کی پچھلی مہم کے دوران رپورٹ کیے گئے ہیں۔