کولمبو: پاکستان نےسری لنکا کو 9 سال بعد ون ڈے سیریزمیں شکست دے دی، پاکستان نےسری لنکاکا 257 رنزکاہدف 40.5اوورزمیں پوراکرلیا، احمدشہزاد 95 ،محمدحفیظ 70اوراظہرعلی نے33رنزبنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہینوں نے لنکا ڈھادی۔ چوتھا ون ڈے سات وکٹ سے جیت کرنوسال بعد سری لنکا کو ہوم گراؤنڈپر دھول چٹادی۔
کامیابی کےبعد چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے۔ کولمبو میں شاہینوں کے تگڑے وار نے ٹائیگرز کو بےحال کردیا۔
پاکستان نے چوتھا ون ڈے سات وکٹوں سے جیت کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی ساتھ ہی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر قبضہ بھی جمالیا۔
سری لنکانے ٹاس جیتا لیکن میچ نہیں۔عرفان نےدوسری گیندپرپریرا کے قدم جمنے سے پہلے اکھاڑ دئیے۔ دلشان اور تھرمانے نے ایک سو نو رنز جوڑے لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی۔
قومی بولرز نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے سری لنکن ٹیم نو وکٹ پر دو سو چھپن رنز ہی بناسکی۔
تھریمانے 90 اور دلشان 50 رنز بناکر نمایاں رہے، محمدعرفان نے3اورانورعلی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔