The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کیلئے ڈو اینڈ ڈائی، زمبابوے سے سیریز جیتنا ضروری ہوگیا

لاہور: چیمپئینز ٹرافی تک رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کے لئے گرین شرٹس کو زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کرنا ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کیلئے ڈو اینڈ ڈائی صورتحال ہے، زمبابوے سے سیریز جیتنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، ایک ہار بہت کچھ بدل دے گی۔

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، قومی ٹیم پر دوہزار سترہ کی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے، پاکستان کے پاس زمبابوے کو تین میچ کی سیریز میں وائٹ واش کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے، وائٹ واش کی صورت قومی ٹیم کے ستاسی پوائنٹس برقرار رہیں گے۔ جس کے بعد سری لنکا سے سیریز گرین شرٹس کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں