پاکستان کی بھارت کو اقوام متحدہ کا نیا مستقل ممبر بنانے کی مخالفت -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی بھارت کو اقوام متحدہ کا نیا مستقل ممبر بنانے کی مخالفت

نیویارک: پاکستان نے بھارت کو اقوام متحدہ کا نیا مستقل ممبر بنانے کی مخالفت کردی ہے، وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل میں کوئی نیا مستقل رکن نہیں ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل میں کوئی نیا مستقل ممبر نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے جمہوری کردار کے منافی ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کیا جا رہا ہے، جسے کامیاب کرنے کیلئے افغانستان اپنی سرحدی حدود میں دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کرے۔

وزیرِِاعظم نے اپنے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں