ورجینیا:پاکستان کی معروف ادکارہ وینا مالک ماں بن گئیں، وینا مالک نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
فلمی دنیا میں متضاد بیانات سے شہرت پانے والی بالی وڈ اور لولی وڈ کی اداکار وینا ملک بیٹے کی ماں بن گئیں، وینا ملک امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر اسد خٹک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، وینا ملک کچھ مہینوں قبل ٹی وی ٹاک شو میں متنازعہ بننے کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئی تھیں۔
امریکہ سے ملنے والی خبروں کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ابرام خان خٹک رکھا ہے ۔
خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وینا ملک کے بچے کی پیدائش ورجینیا کے اسپتال میں ہوئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے، دونوں مزید کچھ دن اسپتال میں رہیں گے، ذرائع نے بتایا کہ یہ جوڑا جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہے۔