کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران چھے کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹھارہ جولائی کو ختم ہونے والےہفتےکے دوران ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں چھےکروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کمی سے پاکستان کے مجموعی ڈالر ریزرو کی مالیت14 ارب 45کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس نو ارب اڑتالیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر ہیں جبکہ بینکوں کےفارن کرنسی اکاؤنٹس میں پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر موجود ہیں، مرکزی بینک کےمطابق بیرونی قرضوں پر سود اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کےذخائر گھٹ گئے۔