پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ بے بنیاد ہے، وزیرِاعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔

روسی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے، جس کو جوہری صنعت کو ترقی دینے اور اس کی سلامتی کو یقینی بنانے کا چالیس سالہ تجربہ ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری سلامتی کے اصولوں پر کاربند ہے اور ملک کی جوہری پالیسی بین الاقوامی معیارات پر پوری اترتی ہے۔

پاک روس تعلقات کے حوالے وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں، جن میں مزید بہتری آرہی ہے، نوازشریف نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، صنعت، ثقافت اور دوسرے شعبوں میں تعان کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگارہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں