اسلام آباد: وفاقی وزیرِتجارت انجینئرخرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے تجار ت میں اضافے کیلئے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک ترکمانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ جلد ہی ترکمانستان کے حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
پاکستان میں متعین ترکمانستان کے سفیر ’الادجان مولاموو‘سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ترکمانستان کے تجارتی فروغ کے ادارے کے مابین باہمی تجارت میں اضافے کیلئے ایک یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے، جبکہ پاکستان ترکمانستان مشترکہ بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے فروغ کیلئے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے ذریعے نئے تجارتی کاریڈور قائم کئے جائیں گے اورزمینی تجارت کا دائرہ کاروسطی ایشیائی ریاستوں کے ذریعے روس تک پہنچایا جائے گا۔
مزید برآں معاہدے کے ذریعے سمندری ساحلوں سے محروم وسطی ایشیائی ریاستوں کو تجارت کی غرض سے پاکستان کی جنوبی بندرگاہوں سے منسلک کیا جائے گا، جس سے پاکستان کی معیشت کو خاطرخواہ فائدہ حاصل ہو گا۔