The news is by your side.

Advertisement

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بیس کروڑ دس لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

لاہور: ہاکی کی سابق قومی کھلاڑی نیلمہ حسین نے انسانی سمگلنگ کے الزام پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بیس کروڑ دس لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیلمہ حسین نے انسانی سمگلنگ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ہاکی سے وابستہ افراد نے ان کے ساتھ بینک فراڈ کیا اور اس فراڈ کو چھپانے کے لئے ان پر اور ان کے شوہرعامر سلمان پر انسانی سمگلنگ کے الزامات عائد کر دیئے۔

پی ایچ ایف نے بھی ان کا موقف لئے بغیر یک طرفہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، انہیں اور ان کے شوہر کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے چودہ روز میں اگر ان سے معافی نہ مانگی اور الزامات ثابت نہ کئے تو پی ایچ ایف کو عدالت میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا، ہم نے تمام شواہد اور ثبوت ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے ہیں اور ڈی جی ایف آئی اے سے انصاف کی اپیل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں