جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن”مدد“جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیلاب کے متاثرہ اضلاع میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن ”مدد“جاری ہے ، آپریشن کے دوران پاکستان نیوی کی امدادی ٹیموں نے ضلع سکھر کے مختلف علاقوں سے 372افراد کو بچایاجن میں عورتیں، بچے اور مرد شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب میں پھنسے ان افراد کو ضلع سکھر کے متاثرہ علاقوں سعید آباد ، گوٹھ علی نواز، حسین بخش لاشاری،صحبت بلوچ اور کنگری سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

pak navy

پاک بحریہ نے سجاول میں اپنا ریلیف آپریشن ہیڈ کوارٹرزقائم کیاہےجبکہ پاک بحریہ کی غوطہ خوراورریسکیو ٹیمیں کنگری، گھوٹکی، خیر پور، بدین، سکھر اور جاتی کے مقامات پر امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

pak navy

پاک بحریہ کے جوان زولو بوٹس، پانی نکالنے والے پمپس، لائف جیکٹس سے لیس ہیں، ترجمان کے مطابق کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ،اورماڑہ، مکران، پسنی، گوادر ، جیوانی، تربت، شاہ بندراورسجاول میں تعینات پاک بحریہ کی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں۔

pak navy

ان علاقوں سے متاثرین کے بحفاظت انخلااورانہیں محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے علاوہ دیگرضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں