اسلام آباد: پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کٹھمنڈو سے انتالیس پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ سی ون تھرٹی نیپال سے انتالیس پاکستانیوں کو لےکر اسلام آباد کےنور خان ایئر بیس پر اترا جہاں پی ایف بیس کمانڈر ایئر کموڈور طارق ظہیر نے پاکستانیوں کا استقبال کیا ۔
پاکستانیوں کو ملک آنے کی خوشی تھی لیکن چہرے کاخوف نیپال میں زلزلے سےتباہی کی داستان سنا رہا تھا خاتون کا نیپال کے زلزلے نے سیکڑوں بستیاں اجاڑ ڈالیں۔
کئی پاکستانی بھی اس سے متاثر ہوئے ملک پہنچنے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ جس وقت زلزلہ آیا وہ منظر الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے طیارے کے پائلٹ کے مطابق آفٹر شاکس کے باعث طیارے کو واپسی میں تاخیر ہوئی۔
بیس کمانڈر ایئر کموڈور طارق ظہیر نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ دوست ملک کیلئے امدادی سامان لے جانے کا کام بھی انجام دے گی۔