راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی پائیدارامن کاواحد راستہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کی صدارت کر تے ہوئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میں ہر خطرےکامقابلہ کرنےکی بھرپورصلاحیت موجودہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی پائیدارامن کاواحد راستہ ہیں۔ مذاکرات کو خراب کرنے والے افغانستان سمیت خطے کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں۔
کانفرنس میں ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غورکیاگیا۔ سیکیورٹی کی بہترصورتحال پرآرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔