اسلام آباد: عالمی رابطہ کار فیصل محمد نے کہا ہے کہ بھارت نے پاک چین راہداری کوزندگی اور موت کا مسئلہ بنالیا، منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔
بھارت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے گھناونی سازشوں میں مصروف ہے،عالمی رابطہ کار فیصل محمد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش سے پردہ اٹھایا۔
فیصل محمد نے پاکستان میں دہشت گردی کے بیج بونے اور دنیا کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی۔
فیصل محمد نے دعوٰی کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی راہ میں اندرون خانہ بھی روڑے اٹکائے جائیں گے۔
عالمی رابطہ کار فیصل محمد نے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، جس پر جان بوجھ کر پاکستان کا نام لکھا گیا ہے، اگر داعش اور طالبان کے ہاتھوں ہتھیار لگے تو اس کی پوری ذمہ داری بھارت پر ہوگی۔
اںھوں نے کہا کہ بھارتی وزیر منوہر پاریکر پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشت گردی کا جواب دہشتگردی سے دیا جائے گا، اس سلسلے میں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت دہشتگردوں کا استعمال کریں گی۔
عالمی رابطہ کار فیصل محمد نے کہا کہ پاک چین راہداری بھارت کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے، جسے سبوتاژ کرنے لیے بھارت انتہائی حد تک پہنچ سکتا ہے۔