site
stats
اہم ترین

پرویز رشید نےعمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹی قرار دیدیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹی قرار دیدیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آٹھ مہینے ٹریبیونل گئے ہی نہیں، انکا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں کنٹینر لگا کر جوڈیشل کمیشن کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے، جوڈیشل کمیشن آج بھی بن سکتا ہے۔

 پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان الیکشن کے بعد سے دھاندلی کا ڈھنڈھورا پیٹتے چلے آرہے ہیں اور انہوں نے عوام کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا، ڈی چوک پر دھرنے کے نام پر تماشہ رچایا گیا جس کے نقصانات پاکستان کو برداشت کرنا پڑے۔

 انہوں نےکہا کہ عمران خان ہر وقت عام انتخابات کے بیلٹ پیپرز اردو بازار سے چھپوانے کا راگ الاپتے رہتے تھے اور انہوں نے جتنی بھی سیاست کی وہ سب الیکشن کمیشن پر الزامات تھے جبکہ ہمیں امید تھی کہ چیف الیکشن کمشنر سےملاقات میں عمران یہ تمام باتیں کریں گے جس پر وہ انہیں مطمئن کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان جس کے بھی گھر گئے بعد میں اسی پر الزامات لگائے جس کی واضح مثال سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top