The news is by your side.

Advertisement

پرویز مشرف سے ملاقات ’معمول کی بات‘ہے ، خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کہنا ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف سے ملاقات معمول کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاری ’کرپشن کے طوفان‘کو فوری طورپرروکنا ہوگا۔

مسلم لیگ فنکشنل کی رہائش گاہ پرپیرپگارا سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ کے عوام کے مسائل کا فوری حل چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں متحدہ اپوزیشن بے حد ضروری ہے اوراس کاکردار بھی سامنے آرہا ہے، پیرپگارا سے اسی سلسلے میں ملاقات کی۔

سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے ملاقت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پرویز مشرف سے دیرینہ تعلقات ہیں اور ان سے ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے کی گئی جو کہ ایک معمول کی بات ہے۔

واضح رہے کہ پیرپگارا کی رہائش گاہ کنری ہاوٗس کا دورہ کرنے سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے سابق صدر پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں