ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پرینکا کا ہالی وڈ میں پہلا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ: اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہالی وڈ سٹوڈیو اے بی سی کے ساتھ ایک پروگرام کے لیے 25 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق پرینکا چوپڑا امریکی چینل اے بی سی سٹوڈیو کا ایک شو کرنے کے لیے تین ماہ تک لاس اینجیلس میں رہیں گی اور انہیں اس شو کے لیے 25 کروڑ روپے کے مساوی رقم ملے گی۔

اس سلسلے میں پرینکا نے کہا ہے کہ ’اے بی سی جیسے اہم اور بڑے سٹوڈیو کے ساتھ کام کرنا عزت کی بات ہے‘۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے ٹیلنٹ کا استعمال اے بی سی جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پرکرپاؤں گی۔ میں ان کے اس شو کا حصہ بننے کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔‘

اخبار کے مطابق لاس اینجلیس میں پرینکا کی رہائش کے لیے ایک گھر بھی تیار کیا گیا ہے۔

باکس آفس کے لحاظ سے 2014 پرینکا کے لیے اچھا سال رہا ہے۔

اس سال میں جہاں ان کی فلم ’غنڈے‘ کو باکس آفس پرکامیابی ملی وہیں ’میری کوم‘ میں شانداراداکاری پرپرینکا کوناقدین کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایوارڈ بھی مل رہے ہیں۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں