پریوں کا مسکن کہلائی جانے والی وادی بروغل میں جشن منایا گیا -
The news is by your side.

Advertisement

پریوں کا مسکن کہلائی جانے والی وادی بروغل میں جشن منایا گیا

چترال : پریوں کا مسکن کہلائی جانے والی وادی بروغل میں جشن منایا گیا، مقامی گیتوں اور کئی طرح کے مقابلوں نے جشن میں چار چاند لگا دئیے۔

 چترال کی وادی بروغل۔ جسے پریوں کا مسکن بھی کہا جاتا ہے، نیلے آسمان اور سر سبز پہاڑوں سے گھری وادی میں سال بہ سال ہونے والا جشن بروغل اپنی نوعیت کا انوکھا میلہ ہوتا ہے، خاتون کا چترال سے تین سو کلو میٹر دور پریوں کے اس مسکن تک جانا ماضی میں ایک خواب تھا۔ جہاں اب پاک فوج کے تعاون سے سڑک تعمیر کی گئی ہے ،

جشن بروگل اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھا، پاک فوج کی انجنیرنگ بٹالین کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اختر جمیل کا کہنا تھا کہ بروغل تہوار اس وادی کی ترقی کی پہلی سیڑھی ثابت ہوگی، میجر جنرل اختر جمیل جشن بروغل میں نوجوانوں نے کھیلوں میں اپنی مہارت کے خوب جوہر دکھائے۔

ان کھیلوں میں گھوڑا پولو، گدھا پولو، یاک پولو کے مقابلوں نے نیا رنگ بھر دیا ، جشن بروغل میں مقامی واخی ثقافت کے رنگ بھی تھے۔

ایک مقامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہے اس نے وادی بروغل میں پہلی بارگاڑی دیکھی ہے، جشن بروغل میں بُز کشی کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے، جس میں گرم چشمہ کے انوار بیگ نے پہلا انعام جیتا ۔ میچ دیکھنے کیلئے گلگت بلتستان سے بھی لوگ بڑی تعداد میں وادی بروغل آئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں