The news is by your side.

Advertisement

پشاور میں بکتر بند گاڑی کے نزدیک دھماکہ

پشاور: شہر کے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں پولیس کی بکتربند گاڑی نشانہ بنی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سڑک کنارے کھڑی بکتر بند پولیس وین کے نزدیک ایک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد شدت پسندوں نے سڑک کے کنارے نصب کیا تھا۔

دھماکے کے نتئجے میں بکتربند گاڑی تباہ ہوگئی لیکن کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ علی الصبح باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بھی اسی نوعیت کاایک دھماکہ ہوچکا ہےجس میں ایک لیوی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں