پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ : پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی جاری ہے، ایس ایس پی گھوٹکی نےعلاقہ خالی کرنے کیلئے مکینوں کو آٹھ گھنٹےکی مہلت دیدی۔

پنجاب ا ورسندھ میں کچے کےعلاقوں میں چھلاوا بنے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن پچیسویں روز بھی جاری ہے، سندھ اور پنجاب پولیس کے دو ہزار سے زائد جوان ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے مصروفِ عمل ہیں۔

آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرگن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی، پولیس کی جانب سے پندرہ ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اب تک نہ تو کوئی زخمی ڈاکو میڈیا کے سامنے پیش کیا جاسکا اور نہ کسی ڈاکو کی لاش دکھائی گئی۔

ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن معرکہ شروع کردیا ہے، کچے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں،  مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کیلئےآٹھ گھنٹےکا وقت دیدیا گیا ہے۔

جس کے بعد زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کچے کےعلاقوں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں