اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کشمور اور کندھکوٹ کے کچے علاقوں میں سیلابی پانی داخل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ : پنجاب بھر میں تباہی مچانے کے بعدسیلابی ریلے نے گڈو بیراج کو بھی متاثر کردیا ہے، کشمور اور کندھکوٹ کے کچے علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔

پنجاب بھرمیں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ گڈو بیراج میں داخل ہوگیا ہے، جہاں پانی کی آمد لگ بھگ چار لاکھ کیوسک ہے، محکمہء آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج سے چھ سے سات لاکھ کیوسک تک کا سیلابی ریلہ گزرنا تھا۔

تاہم سیلابی پانی کندھ کوٹ اور کشمور کےعلاقوں میں بھی داخل ہونا شروع ہوگیا ہے، جہاں پانی کا اخراج دو لاکھ اڑتیس ہزار آٹھ سو اسی کیوسک بتایا جا رہا ہے۔

سندھ میں سیلاب سے ایک سوچھتیس گاؤں اور دو لاکھ ایکڑ زمین متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

ضلعی حکومت کی جانب سے کندھکوٹ اور کشمور میں چار سو خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں ، گھوٹکی کے مکین بھی کشتیوں کے ذریعے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر جارہے ہیں۔

دریائے سندھ میں راجن پور کے مقام پر پانچ لاکھ کیوسک کاسیلاب ہے، جس سے درجنوں قریبی بستیاں زیرِ آب آگئیں ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں