پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پندرہ مئی تک قاتل گرفتار نہ ہوئے تو جامعات بند کر دیں گے، اساتذہ کی ڈیڈلائن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پروفیسر وحید الرحمان کے قاتلوں کی گرفتاری اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو پندرہ مئی تک کا الٹی میٹم دے دیا، جامعہ کراچی میں تدریسی عمل آج بھی معطل رہا۔

جامعہ کراچی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان المعروف یاسر رضوی کے قتل کے خلاف اساتذہ اور طلباء میں بدستور غم وغصہ برقرار ہے، صدر انجمن جامعہ کراچی پروفیسر جمیل کاظمی نے کہا ہے کہ پندرہ مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک بھر کی جامعات بند کردی جائیں گی۔

حکومت نے ابھی تک پروفیسر وحید الرحمان کےقتل سے متعلق پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو ڈیڈ لائن پہلے ہی دی جاچکی ہے اور پندرہ مئی کے بعد جامعہ کراچی سمیت ملک بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ کل پانچ مئی جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جو وائس چانسلر آفس سے شروع ہوکر سلو ر جوبلی گیٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

پروفیسر جمیل کاظمی نے مطالبات کی منظوری کیلئےمنگل کو احتجاجی ریلی نکالنے اور تعزیتی اجلاس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جبکہ جامعہ کراچی شبعہ ابلاغ عامہ میں تدریسی عمل پانچویں روز بھی معطل رہا جبکہ جامعہ کراچی میں فضا اب بھی سوگوار ہے اور دیگر شعبہ جات میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہیں جبکہ اساتذہ نے بازوں سیاہ پیٹاں باندھ تدریسی فرائض انجام دیئے۔

جامعہ کراچی شبعہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر مرحوم وحید الرحمن کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شعبہ ابلاغ کے چیرمین کے علاوہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے رہنماوں سمیت اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہم ترین

مزید خبریں