site
stats
پاکستان

پنڈی بھٹیاں:فیکٹری وین الٹنے سے 40سے زائد خواتین زخمی

پنڈی بھٹیاں:  نواحی قصبہ مصطفی آباد کے قریب مقامی فیکٹری کی بس الٹنے سے چالیس سے زائد خواتین ورکرز زخمی ہوگئیں۔

پنڈی بھٹیاں کےعلاقے سانگلہ ہل سے وین خواتین ورکرز کو لے کر فیکٹری جارہی تھی، تیز رفتار بس مصطفی آباد کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوگئی۔

حادثہ کا شکار بس میں چالیس سے زائد ورکرز سوار تھیں، جو شدید زخمی ہوئیں ۔

زخمی خواتین ورکرز کی عمریں بیس سے چالیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top