جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پولیس اہلکارنے سابق منگیترپرتیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : درندہ صفت پولیس اہلکار نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، انیس سالہ راحیلہ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہے پولیس نے مقدمہ درج کے سفاک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسماۃ راحیلہ چاند رات کو اپنے ہاتھوں میں مہندی سجانے نکلی تھی کہ سفاک ملزم نے اسے تیزاب سے کا نشانہ بنادیا

تیزاب سے جہاں راحیلہ کا نوے فیصد جسم کا حصہ جھلسا وہیں شیر خوار بھتیجا اور بھائی بھی تیزاب گردی کا نشانہ بن گئے۔

مبینہ ٹاؤن پولیس نے اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے ردعمل میں ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب تیزاب کا نشانہ بننے والی راحیلہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اس کے جسم کا نوے فیصد سے زائد حصہ جھلس چکا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق راحیلہ کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق 35 فیصد سے زائد جسم جھلس جانے کی صورت میں مریض کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں